بلوچستان حکومت نے مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا

کوئٹہ (رم نیوز) بلوچستان حکومت نے مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلی سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج فراہم کیاجائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ پیکیج کی تقسیم کو شفاف بنانے کےلیے ہر ضلع میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکیج پہنچائے گی۔