بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات، ذاتی معالج کا رسائی کا مطالبہ

راولپنڈی(رم نیوز)بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے حالیہ میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بانی تک فوری رسائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مریض کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ صحت کی اصل صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔