ملاقاتیں ہوں گی تو ہی صورتحال تسلی بخش ہو گی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے نام دے دیے گئے ہیں، جب براہِ راست ملاقاتیں ہوں گی تو ہی سب کچھ تسلی بخش ہوگا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات کرا دی جائے تو قیادت اور کارکنوں کی تشویش ختم ہو جائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت باہمی مشاورت سے کرے گی۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اتحاد میں مکمل اتفاق چاہتے ہیں تاکہ تمام فیصلے مشاورت سے ہوں۔انہوں نے تاکید کی کہ علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔