راولپنڈی (ر م نیوز) باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 12 خارجی ہلاک ہوگئے ، افسوس ناک واقعے میں 11 بہادر فوجی جوان بھی شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی ۔ دھماکے سے چیک پوسٹ کا ڈھانچہ منہدم ہوگیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بچی شہید ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردحملے کی کوشش ناکام ،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 12 خارجی ہلاک ، افسوس ناک واقعے میں 11 بہادر فوجی جوان بھی شہید ہوگئے