کراچی(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کا باضابطہ نام ’پنڈیز‘ (Pindiez) رکھ دیا۔ یاد رہے کہ ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی جگہ یہ فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدی تھی، جس کے بعد ٹیم کا مرکز ملتان سے بدل کر راولپنڈی کر دیا گیا۔ فرنچائز نے سوشل میڈیا پر ایک پرجوش ویڈیو کے ذریعے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا جوش لے کر کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں۔ ٹیم کا لوگو جلد متعارف کرایا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
پی ایس ایل 11: راولپنڈی فرنچائز کے نام کا اعلان، 'پنڈیز' میدان میں اترنے کو تیار