امریکی سفیر کا متنازع بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب

جدہ(رم نیوز) امریکی سفیر مائیک ہکابی کے اسرائیل کی حمایت میں اشتعال انگیز بیان پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے 26 فروری کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ امریکی سفیر نے اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر قبضے کی حمایت کی تھی، جسے پاکستان سمیت 14 ممالک نے مسترد کر دیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے اور دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔ اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ رکن ممالک کا متحد موقف سامنے آ سکے۔