اسلام آباد(رم نیوز)پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں فتنہ الخوارج (TTP) کے ٹھکانوں پر کامیاب ایئر سٹرائیکس کیں۔انٹیلی جنس معلومات پر مبنی اس کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک 80 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں اہم خارجی کمانڈروں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دہشت گردی پر سخت وار: ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں پاک فضائیہ کے کامیاب حملے