خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال کے بجٹ میں مزید سکول تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ ،نئے سکولوں کی بجائے موجودہ سرکاری سکولوں کی حالت کو بہتر بنایاجائے گا

پشاور(رم نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں مزید سکول تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں مزید سکول تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے سکولوں کی تعمیر کی بجائے موجودہ سرکاری سکولوں کی حالت کو بہتر بنایاجائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق موجودہ سرکاری سکولوں کی مرمت اور بحالی پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد سرکاری پرائمری سکولوں کو مڈل اور مڈل کو ہائی سکولز میں اپ گریڈ کیاجائے گا۔