کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 146 روپے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 94 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا اس وقت 5,138 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا