اسلام آباد(رم نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہرینِ چشم نے ان کی متاثرہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری ڈوز لگائی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، پروسیجر سے قبل کیے گئے دل کے ٹیسٹ (ای سی جی اور ایکو) نارمل رہے۔ ماہر اساتذہ اور سرجنز کی نگرانی میں یہ عمل 'ڈے کیئر سرجری' کے طور پر مکمل کیا گیا، جس کے بعد عمران خان کو ضروری طبی نسخہ دے کر واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
عمران خان کا پمز میں آنکھ کا علاج: دوسرا انجکشن لگا دیا گیا