عمران خان کی پمز منتقلی اور آنکھ کا علاج: پی ٹی آئی کا 'شفا ہسپتال' کا مطالبہ

اسلام آباد(رم نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر کے ان کی متاثرہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انجکشن لگا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے دل کے ٹیسٹ (ای سی جی اور ایکو) نارمل رہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اچانک منتقلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا مکمل علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹرز اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کرایا جائے۔