جھارکھنڈ (رم نیوز) بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ایئر ایمبولنس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ چھوٹا 'بیچ کرافٹ سی 90' ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا کہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملہ اور دو پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکام نے تمام ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں حالیہ دنوں میں طیارے گرنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔