غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑا مشن، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر اٹلی پہنچ گئے

روم (رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے اہم یورپی دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اٹلی، یونان اور اسپین کے وزرائے داخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔ ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یورپی وزرائے داخلہ اس حوالے سے پاکستانی وزارت داخلہ کی حالیہ مؤثر کارروائیوں اور کوششوں کا اعتراف کریں گے۔ دورے کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اپنے 'پولیس خدمت مرکز گلوبل' پر بریفنگ دیں گے۔ پنجاب حکومت کے اس ڈیجیٹل اقدام کو، جو سمندر پار پاکستانیوں کو آن لائن سہولیات فراہم کرتا ہے، یورپ میں پہلے ہی بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ ان ملاقاتوں میں سکیورٹی امور، ویزا پالیسی میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔