سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک اور دیگر سسٹمز ناکام ، حکومت کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان

کراچی(رم نیوز) سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک اور دیگر سسٹمز ناکام ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے پرائیویٹ کمپنی ہائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں خصوصی افسر تعینات کیے جائیں گے۔ سیکرٹری تعلیم کے مطابق نجی کمپنی حاضری کی مکمل نگرانی اور رپورٹنگ کرے گی۔