سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کی تیاری کرلی

کراچی(رم نیوز ) سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کی تیاری کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترمیم کے تحت میئر کو اگلے بلدیاتی الیکشن تک برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلدیاتی ٹائونز کی 4 سالہ مدت مکمل ہونے پر نمائندے تحلیل کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمینز کے اختیارات و ذمہ داری بڑھانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔