کوہاٹ: پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

کوہاٹ (رم نیوز) کوہاٹ کے علاقے شکردرہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر بزدلانہ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود اور ایس آئی انار گل سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔