خیبر/اسلام آباد(رم نیوز) طورخم اور تیراہ کے مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔جھڑپیں سرحد کے 3 مختلف پوائنٹس پر ہوئیں جو ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔فائرنگ کے تبادلے میں تمام پاکستانی جوان محفوظ رہے۔ وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا، مشرف زیدی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا اور پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
سرحدی کشیدگی: افغان طالبان کی فائرنگ پر پاک فوج کا کرارہ جواب، افغان چوکی تباہ