آئی ایم ایف مشن کا 15 روزہ دورہ پاکستان: معاشی اہداف اور ٹیکس شارٹ فال کا جائزہ آج سے شروع

اسلام آباد (رم نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کا جائزہ مشن آج سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں 8.4 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر کی معاشی کارکردگی کو پرکھا جائے گا۔ایف بی آر کو 7 ماہ میں ہونے والے 372 ارب روپے کے شارٹ فال پر مشن کو بریفنگ دی جائے گی۔

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور 1180 ارب روپے کے صوبائی کیش سرپلس سمیت دیگر مثبت اعشاریوں پر بات ہوگی۔ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور اینٹی کرپشن اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کامیاب جائزے کے بعد پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔