اسلام آباد (رم نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے حوالے سے ان کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک ہنگامی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ : لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست میں خصوصی طور پر مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کا ماہرِ امراضِ چشم سے معائنہ کروانا ضروری ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو ان تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی نگرانی میں علاج مکمل ہو سکے۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی طبی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔