اسلام آباد(رم نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عدالتی رویے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اوپن کورٹ میں روسٹرم پر جا کر سلام کرنے کے باوجود چیف جسٹس نے انہیں نظر انداز کیا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہو رہی تھی، اس لیے وہ خود عدالت گئے لیکن وہاں سوا گھنٹہ انتظار کے بعد بھی ان کے سلام کا جواب نہیں دیا گی۔ شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست بھی منظور نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی انتشاری سیاست نہیں کرتی، قانونی آپشنز ختم ہونے پر پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔
"ہم انتشاری نہیں، پرامن لوگ ہیں"،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سے ملاقات کی ناکام کوشش