کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس سے زائد گر کر 1 لاکھ 62 ہزار 953 کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 64 ہزار 626 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ مسلسل گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے ؟