خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ پر شوہر کے بجائے والد کا نام درج کرنے کی اجازت

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت پاکستان نے پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ اب اپنے پاسپورٹ پر شوہر کی جگہ والد کا نام درج کرا سکیں گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وزارت داخلہ نے پاسپورٹ سسٹم میں ضروری تبدیلیاں کر دی ہیں، جس کا مقصد خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو برقرار رکھنا اور طلاق یا بیوگی کی صورت میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کو ختم کرنا ہے۔ اس فیصلے سے اب خواتین اپنی مرضی کے مطابق اپنی مستقل شناخت کا انتخاب کر سکیں گی۔