پاک افغان کشیدگی: طورخم سرحد بند، پناہ گزینوں کی واپسی معطل

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے باعث طورخم گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کا انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد پناہ گزینوں کی گاڑیوں کو طورخم سے لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالات معمول پر آنے تک واپسی کا عمل معطل رہے گا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔