اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی تنظیم یا ملک کی دہشت گردی کو قطعاً برداشت نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت یا دہشت گرد تنظیم کی کارروائیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ "پاکستان ہمارے لیے سب سے پہلے ہے" اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
"پاکستان سب سے پہلے"، سینیٹر علی ظفر کا دہشت گردی کے خلاف دوٹوک موقف