مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ، ایرانی آرمی چیف نے مربوط جنگی حکمتِ عملی کا اعلان کر دیا

تہران (رم نیوز) ایران پر بڑھتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے تناظر میں ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کی خواہش رکھنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور وہ اپنی حسرتیں لے کر قبروں میں جائیں گے۔

ایرانی آرمی چیف نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا کہ اایران کے بہادر سپوت اپنے ملک کے دفاع سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ہم اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے۔ جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کسی افراتفری کا شکار نہیں بلکہ ایک پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ منصوبے کے تحت اپنی دفاعی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام (Air Defense) اور بحریہ کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن قائم ہے۔ تمام عسکری شعبے ایک مربوط سسٹم کے تحت دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔