کویت: امریکی فضائیہ کا ایف 15 جنگی طیارہ گر کر تباہ

کویت سٹی (رم نیوز)کویت میں امریکی فضائیہ کا ایک ایف 15 (F-15) جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطا بق ابھی تک طیارے کے پائلٹ کی سلامتی اور حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں شدید جنگی کشیدگی پائی جاتی ہے اور ایران نے بھی کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔