قطری دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ،فضائی حدود میں دو ڈرونز کوتباہ کرنے کادعوی

دوحہ(رم نیوز) قطری دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قطری دارالحکومت میں 6 دھماکے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ، دبئی اور بحرین میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔کویتی وزارت داخلہ کے مطابق کویتی فضائی حدود میں دو ڈرونز کو تباہ کیاگیاہے۔