بھارتی چینل اے بی پی نیوز ہیک،سکرین پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے

نئی دہلی (رم نیوز)بھارت کا معروف نیوز چینل 'اے بی پی نیوز' (ABP News) بڑے سائبر حملے کا شکار ہو گیا، جہاں ہیکرز نے چینل کا کنٹرول سنبھال کر اس پر پاکستانی مواد نشر کر دیا۔ ہیکنگ کے دوران بھارتی چینل کی سکرین پر 'پاکستان ہمیشہ زندہ باد' کے نعرے آویزاں کر دیے گئے۔

چینل پر پاکستانی فوج سے متعلق مواد چلنے لگا، جس نے بھارتی میڈیا انڈسٹری میں کھلبلی مچا دی۔ ہیکرز نے اے بی پی نیوز پر پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتباسات بھی نشر کیے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔