کراچی(رم نیوز)عالمی منڈیوں میں مندی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 56 ہزار 106 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں 16 ہزار پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی، تاہم آج کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس، بشمول جاپان اور ہانگ کانگ، اب بھی مندی کی زد میں ہیں۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟