حکومتی قانون سازی پر پی پی پی کے تحفظات، وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا حکم

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمان میں جاری قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی قانون سازی کے طریقہ کار اور بعض ترامیم پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کے خدشات کو دور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانون سازی کے تمام مراحل میں اتحادی جماعتوں کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے تاکہ پارلیمانی امور کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔