اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مسلسل تیسرے دن بھی یہ اہم بیٹھک منعقد نہ ہو سکی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے پیر کے روز طلب کیا گیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل کر کے منگل کا دن مقرر کیا گیا۔
تاہم وزیراعظم کی دیگر سرکاری مصروفیات اور مصروف شیڈول کے باعث آج ہونے والا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کی فراغت کے بعد اسے دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔