ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے:اقوامِ متحدہ کا انتباہ

نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں سنگین انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے نمائندے ٹام فلیچر کے مطابق، بمباری کی زد میں گھر، ہسپتال اور سکول بھی آ رہے ہیں، جس سے امدادی کارروائیاں کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تجارتی ترسیل معطل رہی تو دنیا بھر میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو جائے گا۔