سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ، باضابطہ اعلان جلد متوقع

لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم فیصلے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد وہ مئی میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ یہ فیصلہ ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کوچ کا عہدہ خالی ہونے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء کے مشن کا آغاز تجربہ کار قیادت میں کیا جا سکے۔