عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا کریش، فی تولہ 10 ہزار روپے سستا

کراچی (رم نیوز)مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے تک سستا ہو گیا۔کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونا، 10,000 روپے کی بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونا، 8,573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے مقرر ہو گئی۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں کو بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 5 ہزار 172 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ معاشی ماہرین اس کمی کو عالمی سرمایہ کاری کے بدلتے ہوئے رجحانات سے جوڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مقامی مارکیٹ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 4 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ فی اونس چاندی کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 85 ڈالر 20 سینٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔