’جنگ منظور نہیں‘: سپین کا ایران پر حملوں کی مخالفت اور امریکی دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار

میڈرڈ(رم نیوز) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت کا موقف "جنگ کو نہیں" ہے اور ہسپانوی عوام اس "تباہی" کے سخت خلاف ہیں۔ وزیراعظم سانچیز نے موجودہ بحران کو انسانیت کی بڑی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا کہ حکومتوں کو کروڑوں انسانوں کی تقدیر کے ساتھ خطرناک کھیل نہیں کھیلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2003 میں عراق پر حملے نے دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا تھا، اور ایران کے خلاف جنگ کسی صورت ایک منصفانہ عالمی نظام، بہتر ماحول یا عام آدمی کی زندگی میں بہتری کا باعث نہیں بنے گی۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین کے اس موقف پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سپین نے امریکی فوج کو ایران کے خلاف مشنز کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی، تو امریکہ سپین کے ساتھ تمام تر تجارت ختم کر دے گا۔