سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا، چاندی کے نرخوں کو پر لگ گئے

کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر فی اونس کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی تولہ سونا، 3,400 روپے کی کمی سے 5,33,762 روپے پر آگیا۔10 گرام سونا، 2,915 روپے کم ہو کر 4,57,614 روپے کی سطح پر آگیا۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق محض 4 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 30,100 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔فی تولہ چاندی، 104 روپے کے اضافے سے 8,914 روپے ہوگئی۔10 گرام چاندی، 89 روپے بڑھ کر 7,642 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔