راولپنڈی(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 5 کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر 5 دہشت گرد مارے گئے۔ بنوں اور ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کے 3 کارندے ہلاک ہوئے۔خیبر اور جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران مزید 5 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔
کے پی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک