مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان سے 88 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن شدید متاثر

اسلام آباد(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی 88 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے 27، اسلام آباد سے 22، اور لاہور سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پشاور سے 10، ملتان سے 7، فیصل آباد سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 پروازیں آپریٹ نہ ہو سکیں۔ ملتان سے شارجہ جانے والی پرواز کو دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے باعث واپس ملتان اتار لیا گیا، جسے صورتحال نارمل ہونے پر دوبارہ روانہ کیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک بالخصوص دبئی، ابوظہبی، دوحہ اور بحرین کے لیے فضائی آپریشن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔