سعودی آرامکو کا بڑا فیصلہ: تیل کی ترسیل بندرگاہ 'ینبع' منتقل

ریاض(رم نیوز)سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر تیل کی ترسیل برقرار رکھنے کے لیے اپنی بعض شپمنٹس بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع منتقل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ تیل کی فراہمی میں تسلسل اور شپمنٹس کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

آرامکو خطے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صورتحال مستحکم ہوتے ہی آپریشنز کو دوبارہ معمول پر لایا جائے گا۔