ایرانی دفاعی کارروائیاں جاری: امریکی اور اسرائیلی فوجی تنصیبات نشانہ

تہران(رم نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اامریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے جاری امریکی و اسرائیلی جارحیت، جس میں سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام شہید ہوئے، کے جواب میں یہ کارروائیاں ناگزیر تھیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے سلامتی کے بجائے صرف جارحیت کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ایران نے واضح کیا کہ اس کی کارروائیاں کسی ہمسایہ ملک کے خلاف نہیں، تاہم بین الاقوامی قانون کے تحت کوئی ملک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔ جب تک دشمن کی جارحیت ختم نہیں ہوتی، ایران اپنی دفاعی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھے گا۔