تہران (رم نیوز)ایران کی مجلسِ خبرگان (ایوانِ ماہرین) کی جانب سے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے فرزند مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیے جانے کے اعلان کے بعد تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای اب ایران کے تیسرے رہبرِ اعلیٰ کے طور پر ملکی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق، انتخاب کا اعلان ہوتے ہی تہران، مشہد، قم اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ گل پاشی اور نعرے بازی: مظاہرین نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، جبکہ مختلف مقامات پر ان کی تصاویر پر پھول نچھاور کیے گئے۔ شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور نئی قیادت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، جسے سرکاری میڈیا نے "قومی اتحاد کی فتح" قرار دیا ہے۔