اسلام آباد (رم نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 9 سے 12 مارچ 2026 تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع میں 11 مارچ تک آندھی کے ساتھ بونداباندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر (مظفر آباد، نیلم، اسکردو) میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں 12 مارچ تک بارش اور آندھی کا امکان:این ڈی ایم اے کا الرٹ