کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 9,300 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 56 ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 11 ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی۔خام تیل کی قیمت 120 ڈالر سے گر کر 90 ڈالر سے نیچے آنے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی کی توقع پیدا ہوئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان نے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کے خدشات کو زائل کر دیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟