امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملے کا 'پلان اے' مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے:عباس عراقچی

تہران (رم نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملے کا 'پلان اے' یعنی فوری فتح کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ عراقچی کے مطابق دشمن کا مقصد 'رجیم چینج' (حکومت کی تبدیلی) تھا، لیکن ایران کا سیاسی نظام اب بھی مستحکم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ اب کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران حملہ کر کے اعتماد توڑا ہے۔انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکی و اسرائیلی جارحیت کو قرار دیا۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی کارروائیاں اور میزائل حملے اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک ضرورت ہوگی۔