لاہور/کراچی(رم نیوز)ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یومِ شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جن کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کے روٹ (صدر و اطراف) کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے خود انتظامات کا جائزہ لیا۔راولپنڈی و پشاور میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔ 28 فروری کو کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر فائرنگ (جس میں 11 افراد جاں بحق ہوئے) کے تناظر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے۔
یومِ علیؓ: ملک بھر میں جلوسوں کی برآمدگی، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات