ایران پر حملے غیر قانونی، شمالی کوریا کی امریکہ و اسرائیل کی شدید مذمت

پیانگ یانگ(رم نیوز) شمالی کوریا نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جارحانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو تباہ کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کا باعث بھی بن رہے ہیں، جنہیں کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

شمالی کوریا نے ایرانی عوام کے اپنے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔ مذمتی بیان کے ساتھ ہی شمالی کوریا نے کروز میزائل کا نیا تجربہ بھی کیا ہے۔ صدر کم جونگ ان نے اپنے بحری بیڑے کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنے کو ملکی دفاع کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔