وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشکل حالات میں مکمل حمایت کا یقین

جدہ(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ہے ، مشکل حالات میں مکمل حمایت کا یقین دلایاگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے حالیہ آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت کو سراہا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔