مشرقِ وسطیٰ میں جنگ: ایران کی اسرائیل و امریکی اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ تباہ

تہران/تل ابیب(رم نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ایران نے اسرائیل و امریکی اڈوں پر بمباری کی ہے اور عراق میں امریکی طیارہ تباہ ہوگیا ہے۔ ایران نے اسرائیل اور بحرین میں امریکی بحری اڈے پر شدید میزائل و ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عراق میں عراقی مزاحمت کاروں نے امریکی ری فیولنگ طیارہ KC-135 مار گرایا، تمام اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ لبنان و فرانس: اسرائیلی بمباری سے لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 687 ہوگئی، جبکہ عراق میں ایک فرانسیسی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ سعودی فضائی دفاع نے مشرقی سرحدی علاقے میں 10 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یونیسف کے مطابق جنگ میں اب تک 1,100 سے زائد بچے متاثر ہو چکے ہیں۔