امریکی جارحیت: ایران کا اقتصادی و فوجی مرکز 'خارگ جزیرہ' شدید حملوں کی زد میں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایران کا اقتصادی و فوجی مرکز 'خارگ جزیرہ' شدید حملوں کی زد میں ہے۔ اس بارے میں صدر ٹرمپ نے باقاعدہ دعوی کیا ہے کہ ایران کا اقتصادی و فوجی مرکز 'خارگ جزیرہ' شدید حملوں کی زد میں ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی معیشت کے "تاج کے زیور" اور وہاں موجود ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی ہتھیاروں نے ایرانی دفاع کو مفلوج کر دیا ہے۔ ایرانی فوج اور حکومت کو فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی نیوی جلد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کا کنٹرول سنبھال لے گی۔ صدر نے واضح کیا کہ جب تک ضرورت ہوئی، ایران کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔