لانڈھی، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف

کراچی (رم نیوز )لانڈھی، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ شہرِ قائد کے مختلف علاقوں بالخصوص لانڈھی، ملیر اور کورنگی میں 4.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلومیٹر دور تھا؛ جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔